وفاقی دارالحکومت میں روٹی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں نئی قیمتوں پر مشاورت کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔