شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

اسلام آباد میں 15 سے 16 اکتوبر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہان حکومت کا اجلاس شرورع ہو رہا ہے اور اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہانِ حکومت کا اجلاس اکتوبر 15 سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے اسلام آباد میں رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس کا آج آخری دن ہے اورنیشنل کوآرڈینٹرز اجلاس میں مفاہمتی یاداشتوں کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میں شرکت کے لیئےبھارت کا 4 رکنی چین کا 15 رکنی اور روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اورشنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔اجلاس میں شرکت کے لیئے کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور چینی وزیر اعظم آج مورخہ 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

مزید پڑھیں: ایس سی او سربراہی اجلاس:14 تا 17 اکتوبر کا ٹریفک پلان جاری

چینی وزیراعظم کے ہمراہ وزرا سمیت اعلی سطحی وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری اعلی عسکری قیادت سمیت پارلیمانی ممبران سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ایس سی او ممبران وفود کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جائے گا ۔ایس سی او اجلاس میں چین ،روس، بیلا روس، قازقستان ،کرغزستان ،تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے ۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار، غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

ایس سی او اجلاس میں ایران کے پہلے نائب صدر ڈاکٹر رضا عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے ۔
15 اکتوبر کو وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں افتتاحی خطاب کریں گے اوروزیراعظم شہباز شریف کے بعد دیگر سربراہان حکومت خطاب کریں گے۔ایس سی او اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق معیشت ،تجارت، ماحولیات سمیت سماجی روابط پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ایس سی او ضابطہ کار کے مطابق دو طرفہ باہمی تنازعات زیر بحث نہیں لائے جا سکتے اور16 اکتوبر ایس سی او اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *