ڈرامہ کردار جنہوں نے پاکستانی اداکاروں کے کیریئر کا رخ بدل دیا

ڈرامہ کردار جنہوں نے پاکستانی اداکاروں کے کیریئر کا رخ بدل دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیت سے نہ صرف پہچان بنائی بلکہ وقت کے ساتھ خود کو نئے انداز میں پیش کر کے اپنے کیریئر کو نئی زندگی دی۔ بعض کردار ایسے ثابت ہوئے جنہوں نے ان کی قسمت ہی بدل دی اور انہیں ایک نئی پہچان دی۔

یہ بھی پڑھیں:احمد علی بٹ کا متنازع بیان،ٹک ٹاکر کو کنجر کہہ ڈالا

یہاں چند ایسے اداکار اور ان کے وہ کردار ہیں جنہوں نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا احسن خان پہلے روایتی ہیرو کے کرداروں میں نظر آتے تھے مگر ڈرامہ اڈاریمیں عمران یعنی ایک منفی کردار ادا کر کے انہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ کردار نہ صرف ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ بنا بلکہ معاشرتی مسئلے پر بھی بحث شروع ہوئی۔

وہاج علی کافی عرصے تک انڈرریٹڈ رہے، لیکن تیرے بن میں مرتسم خان کا کردار انہیں سپر اسٹار بنا گیا۔ اس ایک کردار نے انہیں عالمی سطح پر مقبولیت دی۔یمنیٰ زیدی شروع سے ہی مضبوط کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، مگر تیرے بن میں میرب کا کردار انہیں کمرشل سپر اسٹار بنا گیا اور پروڈیوسرز کی پہلی پسند بھی۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سیشن کورٹ میں رجب بٹ کیس، فردِ جرم ایک بار پھر مؤخر

دانش تیمور نےاب دیکھ خدا کیا کرتا ہے میں جانِ عالم کا کردار ادا کر کے اپنی اسکرین پرسنالٹی کو بدل دیا۔ اس کے بعد وہ مسلسل ہٹ ڈراموں کا حصہ بنتے رہے۔سید جبران کے لیےچپ رہو ایک اہم موڑ ثابت ہوا جہاں انہوں نے منفی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

احمد علی اکبر پہلے بھی کامیاب تھے، مگر پری زادانہیں عالمی شہرت دی۔ یہ ایک منفرد کردار تھا جسے کئی اداکاروں نے ٹھکرا دیا تھا۔

ماورا حسین نے ابتدا میں روایتی کردار کیے، لیکن سمی نے ان کے کیریئر کو نئی سمت دی۔ اس کے بعد انہوں نے سنجیدہ اور معاشرتی موضوعات پر مبنی کہانیاں چنیں۔

عائزہ خان نے ہمیشہ مثبت کردار کیے مگر میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کر کے ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا، جس نے ان کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

ایماد عرفانی نے کفیل میں ’جامی‘ کا کردار ادا کر کے اپنی امیج تبدیل کی اور بطور اداکار اپنی رینج ثابت کی۔

سحر خان کو ہلکے پھلکے کرداروں میں دیکھا جاتا تھا، مگرتن من نیلو نیل میں رابی کا کردار ان کے لیے ایک سنجیدہ اداکارہ کے طور پر پہچان بنا گیا۔

یہ وہ کردار تھے جنہوں نے نہ صرف اداکاروں کی پہچان بدلی بلکہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی نئے رجحانات متعارف کروائے۔

editor

Related Articles