وکلا ء نے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی کی سربراہی میں آل پاکستان وکلاء کنونشن سے سینئر وکلاء منیر اے ملک، حامد خان، علی احمد کرد، صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ و دیگر کا خطاب میں کہنا تھا کہ اگر عدلیہ نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے تو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات لازمی کریں مگر عدلیہ کو ماتحت لانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترمیم کی حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ
یہ پیکج منظور ہوا تو وکالت کا پیشہ بے معنی ہو کر ہوجائےگا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار منیر اے ملک نے مجوزہ ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر وار قرار د یا اورکہا کہ جو لوگ آج اس ترمیم کی حمایت کر رہے ہیں، کل یہ انہی کے خلاف استعمال ہوگی۔ اس موقع پر سینئر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ عمارت میں نقص ہو تو اُس کی مرمت کی جاتی ہے ناکہ عمارت ہی گرادی جائے۔
کنونشن میں یہ مطالبہ سامنے آیاکہ پارلیمانی کمیٹی مسودہ پیش کرنے سے قبل تمام بار ایسوسی ایشن کو بھیجے اور مشاورت کرے۔
یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم استعمال کرنیوالے افراد ہوشیار ، بڑا فراڈ بے نقاب

