پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے آئینی تر میم کیلئے 40 کروڑ روپے کی پیشکش ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حمایت کرنے پر انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا بلکہ 40 کیا 80 کروڑ اور اس سے بھی بڑھ کر ایک ارب روپے بھی دینے کو تیار ہیں لیکن میں نے انتخابات کے دوران حلف لیا تھا کہ میں جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا اورسچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا۔ میں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا حلف لیا ہے۔
اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ان کے پیسے اور پیشکش کویکسر مسترد کرتا ہوں، میں خان کا سپاہی ہوں، تھا اور رہوں گا ، میں نے عمران خان کے نظریے کو 1997-98 میں سپورٹ کیا، ان کے ساتھ شامل ہوا اور تب سے لیکر اب تک میں نے حقیقی تبدیلی کیلئےبیشمار قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت بارے پمز ہسپتال اور ڈاکٹرز کی رپورٹ پر یقین نہیں : نورین نیازی
اقبال آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے رجیم چینج میں ظلم و جبر کا مقابلہ کیا اور عمران خان کو سپورٹ کیا۔ نہ بھاگا، نہ خاموش رہا، نہ بکا۔ آج بھی میں اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی یہ آفر مسترد کرتا ہوں۔ آئینی ترامیم میں پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے سپورٹ کرو نگا۔

