آئینی ترمیم ملک کیلئے فائدہ مند ہو گی: شازیہ مری

آئینی ترمیم ملک کیلئے فائدہ مند ہو گی: شازیہ مری

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی ہے، جے یو آئی کی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آئینی ترمیم ملک کیلئے فائدہ مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی مولانا فضل الر حمٰن کیساتھ میٹنگ کےبعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئین بنانے کے عمل میں پی پی کے ساتھ ملکر جمعیت علمائے اسلام نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی ریفارمز یا آئینی عدالت پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، اس کے علاوہ چارٹر آف ڈیموکریسی بارے پیپلزپارٹی کاموقف کلیئر ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکرموجود ہے۔

چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے پاس ہو۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے سیاسی ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل سیاسی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کا ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

مشاورت کے ذریعے 26 ویں آئینی ترمیم کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی ترمیم ملک کے لیے فائدہ مند ہو گی ، ہماری خواہش ہےکہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا متفقہ ڈرافٹ ہو۔ گفتگو کے آخر میں صحافی نے شازیہ مری سے سوال کیا کہ کیا مولانا راضی ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ آپ اپنا منہ میٹھا کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *