بلاول بھٹو زرداری کی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی

بلاول بھٹو زرداری کی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی

بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے، تحریکِ انصاف قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان سےحتمی آئینی ترمیم مسودے پر مشاورت کریگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، ذرائع کا کہنا ہے پاکستان تحریکِ انصاف نے حتمی آئینی ترمیم مسودہ پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیئے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی آفر: صرف 70,000 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کریں

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر علی کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سے حتمی مسودے پر مشاورت کریں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اس قیصر نے بلاول بھٹو سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جمہوریت کےدعویدار ہیں ہمیں اتنی آپ سے توقعات ہیں، جس پربلاول بھٹو نے کہا کہ میں کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا، عوامی نیشنل پارٹی ناراض

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی چار رکنی کمیٹی میں بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور حامد خان شامل ہونگے اوریہ چار رکنی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ دے گی۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات کی۔

editor

Related Articles