شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، رکن ممالک کے مابین 8 دستاویزات پر دستخط ہوئے

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، رکن ممالک کے مابین 8 دستاویزات پر دستخط ہوئے

کنونشن سنٹراسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان8 دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اسلام آباد میں سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان کے 23 ویں اجلاس کے اعلامیہ پر دستخط اور
رکن ملکوں کے رہنماؤں کی تنظیم کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دیدی ہے۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویز پر دستخط کیئے گے اوررکن ملکوں کے انسداد دہشتگردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط ہوئے ہیں ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا گیا ہے اوررکن ملکوں کے سربراہوں نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم، صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا

۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد کر دی گئی ہے اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی روس کو تنظیم کی صدارت ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایس سی او سربراہان کے آئندہ اجلاس کی 2025 میں روس میزبانی کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *