آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے، اور اس انتخاب میں کئی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ حتمی فہرست میں شامل امیدواروں میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، معروف برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر، اور ممتاز وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں۔
گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شمولیت نے یونیورسٹی نئی پریشانی میں پڑ گئی تھی ۔اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کو یہ نہیں معلوم تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا یہ سادہ عمل اتنا پیچیدہ ہو جائے گا۔
برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے یہ جاننے کے لیے قانونی مشاورت طلب کی ہے کہ آیا عمران خان چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ لارڈ پیٹن آف بارنس کی ریٹائرمنٹ کے بعد چانسلر بننے کے لیے مقابلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس بار یونیورسٹی چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرے گی، جس میں سابق طلبہ کو امیدواروں کی ترجیح کے مطابق درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔
امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹر مینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی، اور ڈاکٹر مارگریٹ شامل ہیں۔ کسفورڈ یونیورسٹی اس ہفتے چانسلر کے انتخاب کے لیے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی، جبکہ انتخابی عمل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا۔