زرتاج گل کی قبل ازگرفتاری میں 25 اکتوبر تک توسیع

زرتاج گل کی قبل ازگرفتاری میں 25 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 اکتوبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری کے خلاف 26 نمبر چنگی میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔  عدالت نے علی بخاری کی 30 ہزار روپے کی مچلکوں کے عوض ضمانت کی توثیق کردی۔ زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں منظور کردی گئیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *