ٓپاکستان کا نیا چہرہ عالمی اسٹیج پر، احمد میمن مسٹر انٹرنیشنل میں جلوہ گر

ٓپاکستان کا نیا چہرہ عالمی اسٹیج پر، احمد میمن مسٹر انٹرنیشنل میں جلوہ گر

پاکستانی فیشن انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں جہاں نوجوان ماڈل احمد میمن دسمبر میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والے معروف عالمی مقابلے مسٹر انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اس بڑے مردوں کے عالمی مقابلے میں شریک ہو رہا ہے۔

25 سالہ احمد میمن جو ماڈلنگ، اداکاری اور سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنا نام بنا چکے ہیں اس مقابلے میں شرکت کو نہ صرف اپنی ذاتی کامیابی بلکہ پاکستان کے لیے ایک نئی راہ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ روایتی سوچ سے نکل کر اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :عون علی خان کی شوبز سرگرمیوں میں اضافہ، ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرا مقصد پاکستانی مردوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنے کا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کا اظہار کر سکیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم دنیا کو دکھائیں کہ ہم کسی سے کم نہیں۔

یہ مقابلہ دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک کے امیدواروں کو ایک اسٹیج پر لاتا ہے جہاں شخصیت، قیادت اور اسٹائل کو جانچا جاتا ہے۔ احمد میمن اس عالمی مقابلے میں شرکت کرنے والے ایلیٹ گروپ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ احمد کو ابتدا میں مردوں کے ایسے مقابلوں کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ انہیں اس حوالے سے آگاہی پاکستان کی پہلی مس یونیورس نمائندہ اریکا روبن نے دی جنہوں نے انہیں اس مقابلے میں حصہ لینے کا مشورہ دیا

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی شوبز میں تنازعات کی یلغار، فن پیچھے اور بحث آگے

احمد نےمذید بتایا  کہ شروع میں مجھے یقین نہیں آیا کہ مردوں کے لیے بھی ایسا کوئی مقابلہ ہوتا ہے لیکن جب میں نے تحقیق کی تو دیکھا کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک اس میں حصہ لے رہے ہیں سوائے پاکستان کے۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں بھی اپنا سبز ہلالی پرچم عالمی سطح پر لہرانا چاہیے۔

مقابلے کے لیے احمد اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں خاص طور پر ملبوسات کے انتخاب میں وہ پاکستانی ثقافت کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روایتی اور خوبصورت لباس کے ذریعے پاکستان کی پہچان دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ سوئم ویئر راؤنڈ کے لیے بھی وہ ایک منفرد سرپرائز تیار کر رہے ہیں جو پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت نے نیوز کے بعد پاکستان کے شوبز یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر دی

احمد میمن کا ماننا ہے کہ ایسے عالمی مقابلے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں بے شمار باصلاحیت نوجوان موجود ہیں، بس انہیں اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں پاکستان نے پہلی بار مس یونیورس میں شرکت کی تھی، جبکہ اب مردوں کے عالمی مقابلے میں شرکت ایک اور بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ احمد میمن کی یہ کاوش نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کے عالمی امیج کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش بھی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *