لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں لائن لین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں لائن لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے لائن لین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق رواں سال لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف 741 فیصد زیادہ چالان کیے گئے ہیں اور گزشتہ سال لائن لین کی خلاف ورزی پر یکم جنوری سے 16 اکتوبر تک صرف 2 لاکھ 30 ہزار 870 چلان کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: صدر زرداری، بلاول ، فضل الرحمٰن کی جاتی امرا آمد، مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاوت
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال لائن لین کی خلاف ورزی پر 18 لاکھ 95 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے گے اورلاہور ،گجرانوالہ ،راولپنڈی، سیالکوٹ ، ملتان ، فیصل اباد نے لائن لین کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ چالان کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ نے کہا کہ
لائن لین کے چالان منعظم ٹریفک کے حصول کے لیے کیے جا رہے ہیں اورلائن لین کی پابندی سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہریوں کو لائن کی افادیت کے حوالے سے بریف کرے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ لاہور سمیت دوسرے اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر لائن لین کے فرق کو واضح کیا جا رہا ہے اورشہری محفوظ سفر اور اپنی منزل پر باسانی پہنچنے کے لیے لائن لین کی پابندی کریں۔