پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی قیادت کی جانب سے کراچی صدر ، ایمپریس مارکیٹ میں احتجاج پر پولیس کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ، ایم پی اے ریحان بندو سمیت 20 سے زائد رہنما گرفتارکر لیئے گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کراچی صدر کےعلاقے ایمپریس مارکیٹ میں احتجاج کیاجس سندھ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے درجنوں کارکنان اور مقامی قیادت کو گرفتار کر لیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے احتجاج میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارا ایمپریس مارکیٹ پر امن احتجاج تھا، جس پر پولیس نے پر امن کارکنوں پر شیلنگ کی ہے اورہمارے خواتین پر تشدد کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی رہائی، عدلیہ کی بالادستی کے لئے ہمارا احتجاج تھا ۔
مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس :سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز کی دوسری مرتبہ وضاحت جاری
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ زمانہ آگیا ہے کہ جب ہم بات کرتے تھے میڈیا کے لوگو ہوتے تھے لیکن اب ہمارے پاس شیل ہیں ان کے ساتھ بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شیل ہمارا کچھ نہیں کر سکتے یہ ہمارا مائک ہیں۔ ہم پر امن احتجاج کر رہے ہم پر شیلنگ کی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے ایمپریس مارکیٹ پر پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا انہوں نےکہاکہ ہم عمران خان کے سپاہی ہے احتجاج ہمارا حق ہے اور ہم بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے۔

