پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن: 5 خوارجی گرفتار

پشین میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے ذریعے پانچ خوارجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ کارروائی ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گرفتار خارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور خودکش جیکیٹس برآمد کیئے گئے ہیں۔گرفتار خارجی دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے گرفتار خارجی سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی پلاننگ بھی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: کاکول میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ژوب میں 17 اکتوبر کو ایک دوسرے آپریشن میں دو خارجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا اور سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *