جمعیت علمائے اسلام(ف) کا آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا

جمعیت علمائے اسلام(ف) کا آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا 26 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام پر آگیا ہے، جو 27 نکات پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مسودے میں ججز کی تقرری کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا ذکر موجود نہیں ہے، اور 3 ججوں کے پینل کی شمولیت بھی نہیں ہے، جس کے نتیجے میں سینئر ترین جج خود بخود چیف جسٹس بن جائے گا۔ آرٹیکل 175 اے کے تحت، جوڈیشل کونسل کے صدر چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ اس میں سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز، وزیر قانون، اور اٹارنی جنرل شامل ہوں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں 4 ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ ایک خاتون یا غیر مسلم ممبر بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم: پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ تحریک انصاف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کل تک کا وقت مانگا ہے اور وہ کل اپنا جواب دیں گے، جس کے بعد آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائی جائے گی۔ فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکومتی مسودے پر جو نکات اعتراض کا باعث بنے تھے، انہیں خارج کر دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کی خواہش جمعیت علمائے اسلام کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *