وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین پرسب سے پہلے ڈاکہ 1958 میں ڈالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس دہائی میں عوام سے ووٹ کا حق لے کے 80 ہزار لوگوں کو دیا گیا۔ تاریخ اس لیے دہرا رہا ہوں کہ کچھ تو شرم ہو کچھ تو احساس ہواس شخص کے پوسٹرز پر تین مختلف تصاویر تھیں ایک پوسٹر پر نواز شریف، دوسری پر عمران خان اور تیسری پر سائیکل کی تصویر تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا جوڈیشل سسٹم ٹوٹ چکا، پی ٹی آئی نے کوئی تجویز نہیں دی: شیری رحمان
آئینی ترمیم کا واحد مقصد ایوان کی عزت و تکریم کو بحال کرنا ہے یہاں پر آنے والے لوگ آزاد حیثیت میں پارلیمان آئے، آپ یاد کریں عدلیہ کن لوگوں کے ناموں سے جانی جاتی ہے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واحد شخص ہے جس نے عدلیہ کی عزت بحال کی، ہماری عدلیہ ایک سیاسی پارٹی بن چکی ہے ، عدلیہ پارلیمان کو ماتحت کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت 26ویں آئینی ترامیم میں آرٹیکل 63اے کی تبدیلی سے پیچھے ہٹ گئی