26ویں آئینی ترمیم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران شعیب شاہین کا کہنا تھا کہاکہ اگر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری حکومت نے ہی کرنی ہے تو فیصلے بھی خود کر لے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحفظات کے باوجود آئینی ترمیم میں ووٹ د ئیے : فاروق ستار
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والی یہ کوئی نارمل ترمیم نہیں ہے، جعلی حکومت کے ذریعے ترمیم کروائی جارہی ہے۔ یہ ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا کا شکریہ، آج یقینی طور ر آئینی ترمیمی بل منظور کرلیا جائے گا، بلاول بھٹوزرداری
مینڈیٹ چور اتحادی جماعتیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے ججزکو متنازع بنا رہی ہیں ، یہ اب ترامیم کے بعد اپنی مرضی کے ججز کو لگائیں گے۔ شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترامیم میں فراڈ اور بدنیتی شامل ہے کہ تین ججز میں سے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔