صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو مذاکرات کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا اور انہیں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی، وزیراعظم نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو اپنے آئندہ دورۂ سعودی عرب اور ترکیہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور علاقائی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے اثرات خطے سمیت عالمی سطح پر سلامتی، معیشت اور سیاست پر مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایوانِ صدر میں اہم ملاقات، وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان خطے کی صورتحال پر مشاورت، خصوصی اجلاس طلب

صدر مملکت نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، عسکری قیادت اور ریاستی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور کلیدی ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مضبوط کیا ہے اور دنیا کے سامنے اپنی امن پسندی کو ثابت کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ امریکا، ایران اور دیگر علاقائی و عالمی قوتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ امن کے عمل کا تسلسل برقرار رہے اور خطے میں ہم آہنگی کو فروغ ملے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *