چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی کی تشکیل، کس سیاسی جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی؟ تفصیلات آگئیں

چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی کی تشکیل، کس سیاسی جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی؟ تفصیلات آگئیں

ملک میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی متناسب نمائندگی کا فارمولا تیار کر لیا گیا۔

اس فارمولے کے مطابق 39ارکان قومی اسمبلی پرکسی سیاسی جماعت کو خصوصی کمیٹی میں ایک نشست الاٹ کی جائے گی جبکہ سینیٹ میں 21 ممبران پر بھی ایک نشست ملے گی۔

مجوزہ فارمولے کے تحت مسلم لیگ ن کو خصوصی کمیٹی میں 4 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جس میں تین ارکان قومی اسمبلی اور ایک رکن سینیٹ شامل ہوگا۔ حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو بھی 3 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جن میں دو ارکان قومی اسمبلی اور ایک رکن سینیٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کا معاملہ ، ایاز صادق کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

اسی طرح پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو بھی خصوصی کمیٹی میں نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی سے 2 نشستیں جبکہ پی ٹی آئی کو سینیٹ سے 1 رکن ملے گا۔

ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کو بھی خصوصی کمیٹی میں ایک ایک رکن ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی اور جے یو آئی کو سینیٹ سے ایک، ایک نشست ملے گی، جبکہ جے یو آئی کو حکومتی خصوصی کوٹے سے بھی ایک نشست ملنے کی توقع ہے۔

یہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی آرٹیکل 175اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت تشکیل دی جائے گی، جس کا مقصد چیف جسٹس کی تعیناتی کے عمل کو شفاف اور متوازن بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *