اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صاد ق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترامیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے عادل بازئی کیخلاف کارروائی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھجوایا تھا۔
گزشتہ روز ایوان کی کاروائی کے دوران عادل بازئی غیر حاضر رہے اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا۔عادل بازئی نے مسلم لیگ نے میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف جوائن کر لی تھی ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔