ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کا معاملہ، نادرا اور ایف بی ار میں ڈیٹا شیئرنگ کا آغاز

ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کا معاملہ، نادرا اور ایف بی ار میں ڈیٹا شیئرنگ کا آغاز

آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ملک کے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےڈیٹا شیئرنگ کا با ضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے ڈیٹا شیئر کرنے سے نئے ٹیکس دہندگان میں دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایف بی آراور نادرا نے ٹیکس بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلی سطح تکنیکی کمیٹی قائم کی گئی تھی اورچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اعلیٰ سطح کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم سے عدلیہ کو مقننہ کے طابع کر دیا گیا ہے: سینٹر شبلی فراز

دوسری جانب ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے اعلی سطح تکنیکی کمیٹی نے نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کو حتمی شکل دی تھی اورکمیٹی میں سی ای او پرال اور دوسینئر افسران ایف بی آر سے بھی شامل کیے گئے تھے۔ ایف بی آر اور نادرا کی کمیٹی نے ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیا ہے اورنادرا کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ڈیٹا شیئرنگ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *