راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم بولر انجری کا شکار

راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم بولر انجری کا شکار

24 اکتوبر بروز جمعرات کو راولپنڈی میں شروع ہو نیوالے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولرمیر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اور وہ میچ کے لیےٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ایشیا کپ : پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دیدی

واضح رہے کہ فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے، وہ تکلیف کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے ۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود کا ایک اور اعزاز

فاسٹ بولرکی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی علم ہوسکے گا کہ انہیں کتنے عرصے کے لئےریسٹ دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *