پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سطح پرغیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 757 ڈالر ہوگئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 3 ہزار 350 روپے ہوگئی۔