تحریک انصاف کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ پر شدید تنقید

تحریک انصاف کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ پر شدید تنقید

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت پر شدید تنقید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدی کا کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا کمزور ہونا ریاست کیلئے اچھا نہیں ہے۔ عمران خان کی سیاست کو ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ امیچور فیصلے کر رہی ہے، ہم نے تو اتنی محنت کی ہے پارٹی کو یہاں پہنچانے کی، ہمیں پارٹی یہاں پہنچانے میں 10سال لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کو ہار میں بدل دیا

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں گئے۔میں پوچھتا ہوں کیا آئینی بینچز بننے والی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ سے ہی باہر آجائیں،۔آپ آدھے نظام کے اندر اور آدھے باہر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کی کال ایسے دیتے ہیں جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا کہ صبح سارے آجائیں۔ ان لوگوں نےپی ٹی آئی کا بھرم ہی ختم کردیا اورعوام کو خراب کیا۔پارٹی میں یہ تو سارے بچے اکٹھے ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے بچوں کو کھیلنے کےلیے دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *