آئین کی خلاف ورزی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے: عمر ایوب کا اعلان

آئین کی خلاف ورزی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے: عمر ایوب کا اعلان

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان سے گفتگو میںعمر ایوب کا کہنا تھا کہ26آئینی ترمیم کا طریقہ کار بالکل ناقص تھا،جس میں ووٹ دینے کے لئے پی ٹی آئی کے 5اراکین اسمبلی کو زدوکوب کرکےلایا گیا، ہمارے اراکین اسمبلی کہاں تھے ؟۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کو ہار میں بدل دیا

اس کی فوری طور پر انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کے حوالے سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سےبھی تحقیقات کرنے کا کہا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھی مسودہ نہیں تھا، ہم آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیراحتجاج کریں گے، احتجاج کب کرنا ہےابھی وقت کا تعین نہیں کیا۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف کوئی اورکیس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی حمایت نے جسٹس منصورعلی شاہ کیلئے مشکلات پیدا کردیں، رانا ثناءاللہ

بشریٰ بی بی کی رہائی سےمتعلق صبح پتہ چلےگا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، آئین کی خلاف ورزی کوہم اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں ، امید ہےسپریم کورٹ کےججز میرٹ پرہمارا کیس ضرور سنیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *