حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کرتے ہوئے سپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے میں پرائس کنٹرول کے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا ہے اور اس حوالے سے تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے اورڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو سٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے اور 30 ویٹرنری آفیسرز اور 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔18 زونل افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے ۔