توشہ خانہ ٹو کیس: بشری بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

توشہ خانہ ٹو کیس: بشری بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

اسلام آباد: اسلام اباد ہائیکورٹ کے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دینے کے بعد سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی رہائی کے دوران اڈیالہ جیل کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے رہا ہوکر بنی گالا پہنچ گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کاعمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم

گزشتہ روز احتساب عدالت کی طرف سے نئے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی روبکاری جاری کردی تھی۔ اسلام اباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ضمانت منظور کرلی تھی۔

سابق خاتون اول کی رہائی کل سینئر سپیشل جج سیینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی، پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے مگر عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کے وکلا ، ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت میں پہنچ گئے تو وہ بھی جاچکے تھے۔ جسکی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی تھی ۔

Related Articles