بشری بی بی کی رہائی کا خیر مقدم ،عمران خان جلد رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر

بشری بی بی کی رہائی کا خیر مقدم ،عمران خان جلد رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انکی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، بہت جلد عمران خان بھی میرٹ پر رہا ہونگے۔ 26 ویں آئینی ترامیم کو نہ پہلے مانا تھا اور نہ ہی اب مانیں گے ۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بشری بی بی کی نو ماہ بعد رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں ، انہوں نے سخت حالات میں جیل کا سامنا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں کہ وہ خان صاحب کے نظریے کے ساتھ وفادار رہیں، جبکہ سختیوں کے باوجود وہ ثابت قدم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی اڈیالہ جیل سے رہا، بنی گالہ پہنچ گئیں

بیرسٹر گوہر نے کہا ہم بشری بی بی کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، اورامید کرتے ہیں کہ خان صاحب بھی جلد رہا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ڈیل ہوئی ہے، اگر ایسا ہوتا تو بشریٰ بی بی جیل میں نہ رہتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیوی کو جیل میں رکھنا دراصل انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش تھی۔ بانی کی رہائی بھی جلد ہو گی اور یہ میرٹ پر ہو گی۔ بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے تمام ووٹرزاور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط

بیرسٹر گوہر نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی میں توشہ خانہ کے معاملات میں کسی بھی قسم کی گرفتاری کا انحصار نہیں تھا۔ بی بی کا توشہ خانہ یا کسی بھی کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیشہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے 26 ویں ترمیم کی مخالفت کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ ہم نے نہ پہلے مانا اور نہ اب مانیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *