تنخواہوں کی عدم ادائیگی، خیبرپختونخوا میں کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا منفرد احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، خیبرپختونخوا میں کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کا منفرد احتجاج

خیبرپختونخوا میں کمیونٹی سکولز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا شکار اور اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سکولز کو تالے لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کمیونٹی سکولز فنڈز کی عدم دستیابی سے سکولز اساتذہ نے اسکولز کو تالے لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 2013 سے قائم کمیونٹی سکولوں کے ہزاروں اساتذہ اور دوسرے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف انہوں نے سراپہ احتجاج بننے کا اعلان کیا ہے بلکہ سکولوں کو بند کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے زیر انتظام صوبے بھر میں چلنے والے 3 ہزار سے زائد سکولوں کے اساتذہ گزشتہ 6 مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث سکول عمارت کا کرایہ دیا گیا ہے اور نہ ہی بجلی کا بل ادا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم میں اراکینِ اسمبلی پر دباؤ کا معاملہ ،سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے کمیونٹی سکولوں میں 5 ہزار 549 اساتذہ کام کر رہے ہے جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان سکولوں میں 2 لاکھ 55 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہے جن میں 1 لاکھ 55 ہزار طلبہ اور 99 ہزار 650 طالبات شامل ہے۔

اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو اساتذہ مجبور ہوکر سکولوں کو تالے لگائے گئے جس سے زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔ کمیونٹی سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ 5 نومبر تک حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہے اگر اس مقررہ تاریخ تک بھی تنخواہیں کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ مجبور ہوکر غیر معینہ مدت تک سکول کو تالے لگا کر بند کریں گے کیونکہ بار بار متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *