ہماری پہلی ترجیح دور دراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ ہوگی، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

ہماری پہلی ترجیح دور دراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ ہوگی، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

نامزد چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے عدالتی انصاف اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح دور دراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ ہوگی۔

چیف جسٹس اف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرڈ منٹ کے حوالے سے منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئےنامزد چیف جسٹس نے کہا کہ اختیارات کی تقسیم اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے عدلیہ کا کردار منصفانہ اور حقائق پرمبنی ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرڈ منٹ پر خفہ ہیں چونکہ ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا ان کے ساتھ کئی بار بینچ میں اختلاف کیا اور انہوں نے ہمیشہ کھلے دل سے میرا موقف سنا اور ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ جسٹس یحیٰ آفریدی پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس ہوں گے اور ان کے عہدے کی مدت 26 اکتوبر 2024 سے اگلے 3 سالوں کیلئے ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *