سعودی عرب پاکستانیوں کو 1 ہزار گھر تعمیر کرکے دینے کا اعلان

سعودی عرب پاکستانیوں کو 1 ہزار گھر تعمیر کرکے دینے کا اعلان

سعودی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے ایک ہزار مستقل ڈیزائن شدہ مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

صالح ظافر نے بتایا کہ یہ منصوبہ کے ایس ریلیف کے تحت وسیع اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں کمیونٹیز کی تعمیر نو کو فروغ دینا ہے۔

یہ اعلان رواں ماہ کے اوائل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا، جہاں ایس ریلیف کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل آف آپریشنز انجینئر احمد علی البائز نے پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *