حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور منگل تک ترمیمی بل کی منظوری کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ترمیمی بل کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کی تجویز دی جائے گی۔ ن لیگ کے رکن پرائیویٹ ممبر ڈے پر اس بل کو ایوان میں پیش کریں گے۔ اس ضمن میں حکومت نے پی پی، ن لیگ، اور ایم کیو ایم کے اراکین کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

ذرائع کے مطابق ن لیگ، پی پی پی، اور ایم کیو ایم کی قیادت نے اپنے اراکین کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس سے قبل رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کیے، جس کے بعد یہ قانون بن چکا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس آرڈیننس کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *