وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار پوائنٹس عبور کر نے پر مبارکباد

وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار پوائنٹس عبور کر نے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ میں 90 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے اس کامیابی کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ 14 سال بعد اسٹاک مارکیٹ میں اس طرح کا اضافہ معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی صارفین کے ریلیف کے لیے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی طویل مدتی سہولت معیشت میں بہتری لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔ عوام سے کیے گئے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو مجرمانہ غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دوں گا، اور ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچایا۔

وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان میں ہر شعبے میں بہتری آئی ہے اور آئندہ چند روز میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 90 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔ کریکشن کے بعد انڈیکس 1,047 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 89,093 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران کاروبار، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1,648 پوائنٹس تک کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق حکومتی معاشی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اور متوقع شرح سود میں کمی سے انسٹیٹیوشن کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *