کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 91 پیسے، بحرینی دینار کی 736 روپے 38 پیسے، اور عمانی ریال کی قدر 721 روپے 22 پیسے رہی۔ اسی طرح کویتی دینار کی قیمت 906 روپے 36 پیسے اور قطری ریال کی 76 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 70 پیسے رہی۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی کا رجحان برقرار ہے۔
آَل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2726 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، جو کہ اس سلسلے کی ایک اور مثال ہے۔