بشری بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں، لیگی رہنما سنبل ملک

بشری بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں، لیگی رہنما سنبل ملک

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سنبل ملک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی پشاور سے افغانستان جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات سیاسی صورتحال کی وجہ سے راستے تبدیل ہو جاتے ہیں، اور یہ ممکن ہے کہ وہ ایک دم سے افغانستان کی طرف چلی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

سنبل ملک نے مزید وضاحت کی کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بشری بی بی پشاور نہ جائیں یا پاکستان چھوڑ دیں۔ جہاں انہیں حکم ملتا ہے، وہیں جاتی ہیں، ہماری ان پر نگاہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ عمران خان کی حالت بگڑ رہی ہے، تو جو لوگ ان سے ملاقات کیلئے جاتے ہیں وہ شیونگ کا سامان لے کر جائیں تاکہ وہ ان کی شیو بنا سکیں۔ سنبل ملک نے مزید کہا کہ یہ ملک کی خدمت کرنے کی بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *