محفوظ، آسان اور خودمختار سفر، حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

محفوظ، آسان اور خودمختار سفر، حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خواتین کو محفوظ، آسان اور خودمختار سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید 1000 پنک الیکٹرک اسکوٹیز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں سندھ بھر کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حکام کے مطابق پنک الیکٹرک اسکوٹیز اسکیم کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

  منصوبے کے تحت خواتین کو ماحول دوست الیکٹرک اسکوٹیز دی جائیں گی تاکہ وہ تعلیم، ملازمت اور دیگر روزمرہ ضروریات کیلئے بغیر مشکلات کے سفر کر سکیں۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ پنک اسکوٹیز کی رجسٹریشن اور دیگر انتظامی مراحل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور خواتین کو بروقت سہولت میسر آ سکے۔

 ی بھی پڑھیں : خواتین کیلئے خوشخبری،حکومت کا مفت الیکٹرک سکوٹیز دینے کا اعلان

اجلاس میں سندھ کے مختلف شہروں میں انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں لاڑکانہ، حیدرآباد، دادو، سیہون اور دیگر اضلاع میں نئی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ خیرپور سے روہڑی اور خیرپور سے رانی پور تک نئے روٹس بھی جلد فعال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کراچی کیلئے آئندہ چند ماہ میں نئی بسوں کی مزید کھیپ پہنچنے کی بھی توقع ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو عالمی معیار کی سستی، محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

editor

Related Articles