حکومت کے لیے بڑی معاشی کامیابی، ایف بی آر نے ٹیکس ہدف مکمل کر لیا

حکومت کے لیے بڑی معاشی کامیابی، ایف بی آر نے ٹیکس ہدف مکمل کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ہدف 100 فیصد حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2025-26 میں 597 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے جس کے بعد نیٹ ٹیکس آمدن 13 ہزار 3 ارب روپے رہی۔ ادارے نے سالانہ 12 ہزار 983 ارب روپے کا مقررہ ٹیکس ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے جون 2026 تک انکم ٹیکس کی مد میں 6 ہزار 645 ارب روپے وصول کیے گئےجبکہ سیلز ٹیکس سے 4 ہزار 731 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 385 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 840 ارب روپے جمع کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایف بی آر کا 60 فیصد گاڑیاں پارک کرنے اور 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کے مطابق صرف جون 2026 کے دوران 1 ہزار 753 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1 ہزار 812 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ اس ماہ 42 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

جون 2026 میں انکم ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 41 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 510 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 95 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 164 ارب روپے وصول کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ایف بی آر سے اہم خبر آگئی

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 12 ہزار 237 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا، جبکہ 493 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کے بعد نیٹ ٹیکس آمدن 11 ہزار 745 ارب روپے رہی تھی۔

editor

Related Articles