وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوئے ، افسوسناک واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:دہشگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر نامعلوم افراد کا حملہ
حیدر شاہ کو انتہائی تشو یش ناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے اور وہ حیدر علی شاہ قتل کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار پوائنٹس عبور کر نے پر مبارکباد