پشاور، انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کارخانہ میں لگی آگ پر تین گھنٹو ں سے فائڑ فائٹرز قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ریسکیو1122 کے مطابق فائرفائیٹرز گزشتہ 3 گھنٹوں سے فائر فائٹنگ کر رہے ہیں لیکن حیات آباد کارخانے میں لگی آگ کی شدت دیکھتے ہوئے پاک فضائیہ کے فائر ٹینڈرز طلب کیئے گئے ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کے 60 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں اور آگ کی شدت کی وجہ سے آگ بجھانے کے دوران متعدد فائیر فائٹرز کی حالت غیر ہو ئی ہے۔
مزید پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری، آرمی چیف کاجسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ سے مکالمہ

