چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں رشین فیڈریشن کی فیڈریشن اسمبلی کی سپیکر خصوصی خطاب کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق رشین فیڈریشن اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا متوینکو چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر پاکستان آئی ہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا جائے گا، پاکستان اور روس کے قومی ترانے دونوں رہنماؤں کے خطاب سے قبل بجائے جائیں گے، واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کر لئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے : فیصل کنڈی
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبار ہ ہو گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:27آئینی ترمیم ہو یا 28ویں ،بھر پور مخالفت میں کھڑے ہونگے :شیخ وقاص
اسی طرح بینولینٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔