سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں وفاق اور تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں وفاق اور تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں وفاق اور تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ لاہور میں اس کی قیمت 1730 روپے ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے ہے، اور حیدرآباد، پشاور، خضدار میں بھی یہی قیمت دیکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں یہ قیمت 1970 روپے اور لاڑکانہ میں 1940 روپے تک ہے۔ بہاولپور میں قیمت 1880 روپے، بنوں میں 1850 روپے، اور سکھر میں 1820 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پنجاب میں آٹے کی قیمتیں دیگر صوبوں اور وفاق کے مقابلے میں سب سے کم ہیں، جہاں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور سرگودھا میں 1800 روپے، ملتان میں 1773 روپے، اور فیصل آباد میں 1700 روپے کا تھیلا ملتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کے لحاظ سے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ خیبر پختونخوا نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سب سے کمزور رہی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

ستمبر 2024 میں پنجاب میں بنیادی اشیا کی قیمتیں ہول سیل کے مقابلے میں 25 فیصد تک مہنگی رہیں، جبکہ وفاق میں یہ شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *