بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزمیں شکست ، شان مسعود کی جگہ ممکنہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہو سکتا ہے؟

بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزمیں شکست ، شان مسعود کی جگہ ممکنہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہو سکتا ہے؟

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت سوالیہ نشان بن گئی ہے جبکہ ٹیم میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، کئی نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو سلمان علی آغا ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے دکھائی دے سکتے ہیں ،  یہ سیریز جولائی میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی اسکواڈ کے ماحول میں بھی تناؤ دیکھنے میں آیا اور واپسی کے سفر کے دوران کھلاڑیوں اور کپتان کے درمیان رابطے محدود رہے۔

یہ بھی پڑھیں :شان مسعود بنگلہ دیش کیخلاف شکست کے بعد دلبرداشتہ، مستعفی ہونے کی خبریں زیرگردش

واضح رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان نے اب تک 16 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں قومی ٹیم صرف 4 کامیابیاں حاصل کر سکی جبکہ 12 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ان کی قیادت پر تنقید میں اضافہ ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles