میرج اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے نادرا کی اہم ہدایات

میرج اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے نادرا کی اہم ہدایات

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ شناختی پاکستانی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری شناکتی کارڈ میں فرد کا نام تاریخ پیدائش اور پوسٹل ایڈریس سمیت دیگر معلومات شامل ہوتی ہیں، اور نادرا کے ریکارڈ میں شادی کی حیثیت بھی درج کی جاتی ہے۔ شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے بعد نادرا کے ریکارڈ میں اپنی ازدواجی حیثیت کی تفصیلات اپ ڈیٹ کریں۔ یہ تبدیلی مختلف فوائد فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

شادی کی حیثیت کو اپ گریڈ کرنے کے بعد درخواست گزار کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ اور بچوں کا (ب) فارم حاصل کر سکے گا۔ مرد حضرات ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری دستاویزات میں نکاح نامہ یا شادی کا سرٹیفکیٹ شامل ہیں، اور مقامی اٹارنی کے ذریعے نوٹرائزڈ یا پاکستانی مشن سے تصدیق شدہ میاں بیوی کے شناختی کارڈ کی کاپی بھی فراہم کرنا ہوگی۔

ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کی نادرا فیس 100 روپے ہے۔ واضح رہے کہ اگر نادرا درخواست گزار کی فراہم کردہ معلومات سے مطمئن نہ ہو تو تبدیلی کی درخواست مسترد کر سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *