سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل پنجاب کی وزیراعلی نے کچھ ایسی گفتگو کی ہے جس سے پورے پاکستان کے عوام کو تشویش ہے اور انکے بیانات پر پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے قانونی کروائی کریگی۔
پشاور میں پریس کانفرنس میں کرتےہوئے رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ منڈیٹ چور وزیراعلی کے دھمکی آمیز زبان سے قابل مذمت گفتگو کی ہے اور انکے بیانات پر پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے مشورہ کرکے کاروائی یقینی بنائیگی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے اور مریم نواز کے کل کے بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ خان صاحب کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں خان صاحب پر جب حملہ ہوا تھا تو ایسی ہی گفتگو مریم نواز اور دیگر رہنماوں نے کی تھی، انکا کہنا تھا کہ خان صاحب پر وزیرآباد میں حملہ ہوتا ہے۔اس وقت بھی غرور والے الفاظ استمعال کئے گئے تھے اور مقتدرہ کے گود میں بیٹھ کر پھر ایسے گفتگو کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اباد میں کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا، اس سے تین دن پہلے بھی حکومتی وزراء بیانات دے رہے تھے کہ یہ دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہاگر ان کی ماضی دیکھیں تو یہ باتیں جو یہ لوگ کررہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے۔اگر خان صاحب کی زندگی کو تھوڑی سی بھی نقصان پہنچی تو اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ان لوگوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا اورالیکشن میں لوگ نکلے اور لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ کیا ۔اگر پی ٹی آئی کی سیاست آخری دم پر ہوتی تو آپ لوگوں کو آئینی ترمیم کے لئے لوگوں خریدنا نہ پڑتا، رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص نے کہا کہ 9 مئی سے 8 فروری تک جو ہوا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
ایک پارٹی کے لیڈر کی صرف تصویر کے اوپر لاکھوں ووٹ دیتے ہیں اوریہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے، یہ بیانات دیتے ہیں خان صاحب کو فتنہ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں گھس بیٹھئے ہیں مریم نواز کو گھس بیٹھئے کا مطلب نہیں معلوم کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہگھس بیٹھئے تو آپ کے کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اوران لوگوں کو اللہ کا خوف نہیں ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ ان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خان قربانی دے رہا ہے اس قوم کے لوگوں کے لئے اوراگر خان صاحب کہے تو آج ان کے لئے جہاز آئے گے لیکن وہ جیل کو ترجیح دے رہے ہیں۔
شیخ وقاص نے کہا کہ خان صاحب کو جب کوئی ایسی آفر دیتا ہے تو وہ سنتا تک نہیں اورمریم نواز جو بیانات دے رہی ہے اس کے بعد ہم نے لیگل ٹیم سے بات کی ہے۔خان صاحب کو اگر کوئی نقصان ہوا تو یہ ملک کو نقصان ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناکامیوں کی لمبی کہانی ہے، اس پر پھر کبھی بات کرے گے، انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب نے اگر انوسمنٹ کی ہے تو صرف پی ٹی آئی کے جلسوں کو روکنے کے لئے کنٹینرز اور دیگر پر کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پنجاب حکومت نے گندم پر جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہیں اورکے پی کے فنانس کے دوستوں سے بات ہوئی ہے یہاں حالات بہتر ہورہے ہیں۔