محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، جبکہ بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اور بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بادل چھائے رہیں گے، اور صبح کے وقت لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں سموگ کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کااسٹوڈنٹ ویزا کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم خبر
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بلوچستان اور کشمیر میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔