اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایک ماہ کے اندر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ )دوبارہ لینے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مبینہ بے ضابطگیوں پر یونیورسٹی میں منعقدہ ایم ڈی سی اے ٹی امتحان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے حکام کو دوبارہ امتحان لینے کی ہدایت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی سی اے ٹی میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: کارِ سرکار میں مداخلت، نامور وکیل ایمان مزاری اورانکے شوہر کا ریمانڈ منظور
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی ایک حالیہ رپورٹ میں ایم ڈی سی اے ٹی کے امتحان میں سلیبس سے باہر کا سوال ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بھی یونیورسٹی کو ایک ماہ کے اندر ایم ڈی سی اے ٹی کا امتحان دوبارہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رواں برس 42 واں پولیو کیس سامنے آگیا

