گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں 20 سے 80 روپے فی کلو اضافہ

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں 20 سے 80 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں پام آئل 9 سو ڈالرز سے بڑھ کر 12سو ڈالرز فی ٹن تک ہوگیا جسکی بناپر میں ملک بھر میں گھی ار کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں 3سو ڈالر تک اضافے کے بعد اندرون ملک گھی انڈسٹریز کے قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ برانڈڈ گھی کی قیمت 370 سے بڑھ کر 450 روپے فی ہوگئی جبکہ کوکنگ آئلز کی قیمت میں 440 سے 530 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کااسٹوڈنٹ ویزا کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم خبر

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ دو ماہ میں پام آئل 9سو ڈالر سے بڑھ کر 12سو ڈالر فی ٹن پہنچ گیاہے عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافے بعد پاکستان بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

عام صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان وناسپتی مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمر ریحان شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ صارفین کو گھی اور کوکنگ آئل کے بڑھتے ہوئے قیمتوں میں ریلیف دیا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *