پلاٹ خریدنے اور بیچنے والوں کیلئے بری خبر، یکم جولائی سے نئے ٹیکس لاگو ،تفصیلات آ گئیں

پلاٹ خریدنے اور بیچنے والوں کیلئے بری خبر، یکم جولائی سے  نئے ٹیکس لاگو ،تفصیلات آ گئیں

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے فنانس بل کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت پر نئے ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا نئے ٹیکس اقدامات کے باعث پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری لاگت بڑھنے اور لین دین کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔

فنانس بل کے مطابق یکم جولائی سے جائیداد فروخت کرنے والے افراد سے فروخت کی مجموعی رقم پر 2.75 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح جائیداد خریدنے والے افراد پر بھی پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا 1.25 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا۔

 ان اقدامات کا مقصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور پراپرٹی سیکٹر کو مزید دستاویزی بنانا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکسز کے باعث خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کے لیے لین دین کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں،اس ہفتہ پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان

فنانس بل میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بھی اضافی ٹیکس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں نئی شقوں کے تحت یکم جولائی سے بینکنگ کمپنیوں اور کھاد (فرٹیلائزر) کے شعبے کی 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اسی طرح دیگر تمام کارپوریٹ کمپنیوں کی 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات سے محصولات میں اضافہ اور مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب حکومت نے ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بھی اہم قانون سازی کی ہے۔ فنانس بل کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے سیکشن 151 بی شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

editor

Related Articles