حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں : مولانافضل الرحمٰن

حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں : مولانافضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اسلام پاکستان کا ریاستی مذہب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے مسائل کی وجہ وزیر اعلیٰ کی غیر سنجیدگی ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام پاکستان کے آئین کی بنیادی باتیں ہیں۔ تمام قوانین قرآن و سنت کے مطابق بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کا حق عوامی نمائندوں کو حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ’ ’غیر متعلقہ‘‘ لوگ پاکستان میں انتخابات کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ تجربہ کار سیا ست دان کا موقف تھا کہ جمہوریت بھی قرآن و سنت کے تابع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی اعتماد ختم ہوا تو عدلیہ کی آزادی کمزور پڑ جائے گی، جسٹس اطہر من اللہ

قبل ازیں سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ان کا حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ میں ایسی کسی تجویز سے لاعلم ہوں۔ 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *