امریکہ، کینڈا، اور برطانیہ کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کےلیئے پاکستان میں آن لائن ویزا کی سہولت

امریکہ، کینڈا، اور برطانیہ کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کےلیئے پاکستان میں آن لائن ویزا کی سہولت

وفاقی وزیر داخلہ محن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ، یورپ اور کینیڈا سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے اور آن لائن ویزا کی کوئی فیس نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنیوالے سکھ یاتریوں کے لیے بڑی سہولت کا آغاز ہوا ہے جس سے کینڈا، امریکہ اور یورپ کے پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن ویزا کی مفت سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور امریکہ، کینڈا، اور برطانیہ کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کےلیئے پاکستان میں اس سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے اور سہولت کی مدد سے سکھ کمیونٹی آن لائن فارم جمع کرائیں اور 30 منٹ میں ویزا حاصل کر سکیں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کو سٹیٹ گیسٹ ہاوس میں اپنا مہمان بنا لیا اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد سے ملاقات کی اور سکھ وفد کی قیادت ڈاکٹر دلویرسنگھ پنوں۔ سرجیت سنگھ ہوتھی۔رنجیت سنگھ کاہلوں اور لکشمن سنگھ کر رہے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے کے لئے سکھ برادری کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور کچھ عرصہ وزیر اعلی پنجاب رہا تو سکھ برادری کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ برادری کو ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ آپ سال میں 10 بار پاکستان آئیں۔

ہر بار آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آن لائن ویزا کے لئے صرف فارم پر کرنا ہے۔ویزا 30 منٹ میں آپ کے پاس ہو گا۔ جسطرح مسلمانوں کے لیے سعودی عرب ہے اسی طرح سکھ کمیونٹی کے لئے پاکستان ہے۔ پاکستان میں سکھ برادری کے دیگر مقامات کو بھی اوپن کر دیں گے۔ وزٹ کے لئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

جس سے سکھ یاتری احسن ابدال۔ کرتار پور۔ ننکانہ صاحب۔ لاہور کے ساتھ آپ اپنے دیگر مقامات پر بھی جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جو مسائل ہیں ۔ انہیں حل کریں گے۔ اسوقت اگر سال میں 50 ہزار سے ایک لاکھ سکھ یاتری آتے ہیں تو ہماری خواہش ہے کہ یہ تعداد 10 لاکھ ہو اور نوجوان بھی آئیں۔ پاکستان نے 124 ملکوں کے لئے ویزا فری کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سو بسم اللہ آپ پاکستان کرکٹ میچز دیکھنے آئیں اورچیمپئنز ٹرافی کے لئے آئیں۔ پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں۔ اس لئے خصوصی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔ بھارت سے بھی بہت سے لوگوں نے میچز دیکھنے آنا ہے اس حوالے سے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔ امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے مہمان نوازی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور سکھ یاتریوں نے کہا کہ فری آن لائن ویزا ہونے سے بہت سہولت ملی ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *